انٹر بورڈ کمیٹی آف چیرمین کا طلبہ و اساتذہ کیلئے خصوصی ہدایت نامہ تیار

Jun 26, 2021

اسلام آباد (نا مہ نگار)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود اور این سی او سی کی ہدایت پر انٹر بورڈ کمیٹی آف چیرمین نے طلبا اور اساتذہ کے لئے خصوصی ہدایت نامہ تیار کرلیا ہے، بلوچستان کے سوا تمام تعلیمی بورڈ کے سیکنڈری اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 10جولائی 2021سے شروع ہوں گے ۔ویڈیو ہدایت نامہ تمام بورڈز کے ساتھ22جون کو شیئر کر دیا گیا تھا۔ویڈیو ہدایت نامہ آئی بی سی سی کی آفیشل ویب سائٹ، آفیشل یوٹیوب چینل اور آفیشل فیس بک پیج پر دستیاب ہے-سیکرٹری آئی بی سی سی عہددران نے کہا کہ یہ طلبا ، والدین ، اساتذہ اور امتحانی عملے کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ ملک بھر میں انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری ایجوکیشن کے تمام تعلیمی بورڈوں کے امتحانات کے انعقاد کے لئے کرونا ایس او پیز کے نفاذ کو یقینی بنائے، انفیکشن کے خطرہ کو کم کرنے کے لئے امتحانی سینٹرز کو جراثیم کش اور باقاعدگی سے صاف کیا جائے گا،طلبا سے سختی سے کہا گیا ہے کہ وہ امتحانی مرکز میں داخل ہونے کے دوران اور مرکز کے اندر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔  طلبا کو وبائی امراض کے خطرے سے خود کو روکنے کے لئے ایک ایک کرکے امتحانی ہال چھوڑنا ہوگا، عملے اور طلبہ کے درجہ حرارت کو ہال کے داخلی مقامات پر چیک کیا جائے گا۔

مزیدخبریں