غیرت کے نام پر بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا 

Jun 26, 2021

  رحیم یار خان(کرائم رپورٹر) تعلقات استوار کرنے کا شبہ بھائی نے غیرت کے نام پر گلہ دبا کر 28سالہ بہن کو موت کے گھاٹ اتاردیا ،بھائی ساتھی سمیت موقع سے فرار پولیس نے مقتولہ کی نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کر دی ۔تفصیل کے مطابق چک 179/7Rکے رہائشی محمد فیروز کو شبہ تھا کہ اس کی 28سالہ بہن آمنہ بی بی نے اسی علاقہ کے رہائشی مختار احمد سے تعلقات استوارکر رکھے ہیں اسی رنجش پر ملزم محمد فیروز نے غیرت کے نام پر گلہ دبا کر آمنہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتاردیا اورخود موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کرمقتولہ کی نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کے لئے ورثاء کے حوالے کر دی اورفرار ہوجانے والے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ۔

مزیدخبریں