لاہور(اپنے نامہ نگار سے)سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق سپریم کورٹ فیصلہ کا احترام ہے،یہ نہیں کہ ہم عدالتی فیصلے پر عمل نہیں کرنا چاہتے مگر اس میں قانونی ،مالی اور انتظامی پیچیدگیاں ہیںلیکن پھر بھی سپریم کورٹ کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہے،سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلہ کا انتظار کیا جارہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائیکورٹ کے احاطہ میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہاحکومت پنجاب اس فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرچکی ہے ،پنجاب میں گذشتہ دوسال سے 2019 کاایکٹ لاگو ہے۔