لاہور(سپورٹس ڈیسک )دورہ ویسٹ انڈیز میں شامل نہ ہونے والے آسٹریلوی کھلاڑیوں کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شامل نہ ہونے کا امکان ہے۔آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کئی کرکٹرز کو زیرغور نہیں لایاجائیگا، ٹیم میں پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کومنتخب کیا جاتا ہے۔ جو کھلاڑی ٹور پرجارہے ہیں آگے بھی پہلے موقع انہیں ہی ملے گا، موجودہ کھلاڑیوں نے اچھی پرفارمنس دی تو انہیں نظرانداز کرنا مشکل ہوگا۔ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش میں کنڈیشنز ایک جیسی ہوں گی۔ آسٹریلوی ٹیم کے ڈیوڈ وارنر،گلین میکسویل، پیٹ کمنز، مارکوس سٹوئنس ٹورز سے دستبردار ہوئے، کین رچرڈسن، جے رچرڈسن بھی ٹور پر نہیں جا رہے جبکہ سٹیوسمتھ انجرڈ ہیں۔