منڈا چوک(نامہ نگار) عوامی راج پارٹی کے سربراہ و سابق ایم این اے سردار جمشید خان دستی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کچھ سیاستدانوں نے ڈھولک اٹھا رکھی ہے کبھی کسی کے گھر کبھی کسی کے گھر حملے کرا رہے ہیں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تمام لیڈر ہوش و حواس سے عاری اور نالائق ہیں جمشید خان دستی نے پیپلز پارٹی کیسرکردہ لیڈر أصف علی زرداری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کرپٹ مافیا اور وڈیرہ شاہی نے ملک دونوں ہاتھوں سے لوٹا ان مافیا کے خلاف ہم نے اعلان جہاد کر رکھا ہے بد قسمتی سے یہ ظالم لوگ قوم پر مسلط ہیں پیپلزپارٹی ہو یا ن لیگ یہ بہت بڑا مافیا ہیں جو کہ غریب عوام پر مسلط کیے گئے ہیں اپوزیشن تو صرف اسمبلی تک محدود ہے اگر ہمارے دور کو ماضی میں دیکھا جائے تو ہم اپوزیشن میں ہائی کورٹ سپریم کورٹ تک اپنیآواز پہنچا کر علاقے کے اجتماعی مسائل کے حل کرانے کا کام کراتے تھے یہ پیپلز پارٹی والے مردہ گھوڑوں کی طرح ہیں جنھوں نے قوم کو ذلت اور رسوائی کے علاوہ کچھ بھی نہیں دیا اس دور حکومت میں نہ کسی کاگھر محفوظ ہے نہ عزت محفوظ اور تحریک انصاف کا تو صرف اب نام ہی رہ گیا ہے ان کرپٹ لوگوں کے دور میں مہنگائی آپ کے سامنے ہے ۔