جرم ثابت،ملزمان کو11 سال قید اور50 ہزار جرمانہ

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)معزز عدالتوں نے منشیات کے مقدمات میں نامزد ملزمان کوجرم ثابت ہونے پر مجموعی طورپر 11 سال قید اور50 ہزارروپے جرمانے کی سزائیں سنا دیں یڈیشنل سیشن جج  مسعود اخترکیانی نے منشیات کے مقدمہ میں نامز دملزم آصف علی کو جرم ثابت ہونے پر 05سال 06ماہ قید اور25ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی،ملزم کو تھانہ پیرودھائی پولیس نے2400گرام چرس برآمد ہونے پراگست2020میں گرفتارکیاتھا،دریں اثنا ایڈیشنل سیشن جج اشفاق احمد رانا کی عدالت نے منشیات کیس میں ملزم عمرفاروق کو جرم ثابت ہونے پر 05سال 06ماہ قید اور25ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا ئی،ملزم کو تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے2350گرام چرس برآمد ہونے پرمئی2020میں گرفتارکیاتھا۔

ای پیپر دی نیشن