اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)جرگے میں ڈنڈوں کے وار، جائیداد کے جھگڑے فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے تھانہ آئی نائن کو ناصر محمود نے بتایا کہ ملزمان عدنان اور عامر نے مدعی کے بیٹے خرم ناصر کو چاقو کے وارسے شدید زخمی کردیا ہیتھانہ نون کو صابر حسین نے بتایا کہ عمران وغیرہ نے جائیداد تقسیم کے تنازعہ پر پسٹل سے فائر کر کے میری بہن کو زخمی کر دیاہے تھانہ آئی نائن کو الیاس مسیح نے بتایا کہ محمد علی وغیرہ نے دوران جرگہ مجھے ڈنڈے مار کر زخمی کر دیا۔
جائیداد کے تنازعہ پر جرگے میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی
Jun 26, 2021