خیرپور(بیورو رپورٹ) بی سیکشن تھانے کی حدود گاڑھی پل کے رہائشی متاثرین خانزادی،رانی خاتون،رحیم بخش،حسین بخش جونیجو نے خیرپور میڈیا ہائوس آفس کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ ان کی 4 سالہ معصوم بچی سونھن گل مبینہ اغوا کرلی گئی ہے، متاثرین کا کہنا تھاکہ کہ گزشتہ صبح بچی گھر کے دروازے کے پاس کھیل رہی تھی کہ علاقے کے بااثر ملزمان ان کی بچی کو گھر سے اغوا کرکے لے گئے ہیں، متاثرین نے ایس ایس پی خیرپور سے نوٹس لیکر مغوی بچی کی بازیابی ملزمان کی گرفتاری کرکے ان کے ساتھ انصاف کی اپیل کی۔