وندو اور ساجن سوائی نہرمیں شگاف

ماتلی(نامہ نگار)پھلیلی کینال کے علی پور ریگیولیٹر کی ڈائون اسٹریم کی آر ڈی 258  کے قریب شگاف پڑنے سے وسیع علاقہ زیر آب آگیا، شگاف صبح دندو اور ساجن سوائی کے درمیان پڑا تھا، شگاف کی اطلاع ملتے ہی ماتلی اور دندو سے تعلق رکھنے والے دو بڑے زمیندار فوری طور پر شگاف والے مقام پر پہنچ گئے، زمینداروں نے ایکسیویٹر مشین اور علاقائی باشندوں کی مدد سے شگاف کو مزید بڑھنے سے روک دیا، محکمہ آبپاشی کے ایس ڈی او اور دیگر اہلکار بھی ایکسیویٹر میشنین کے ساتھ پہنچ گئے، کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد شگاف سے بہنے والے پانی کو روکا گیا، واضع رہے کہ کل سیری کے قریب پھلیلی نہر کی آر ڈی 134 پر بھی شگاف پڑا تھا، پھلیلی نہر میں ابھی تو پانی کی فراہمی شروع ہوئی ہے ابتداء میں ہی کناروں سے پانی پلٹنا اور شگاف پڑنا شروع ہو گئے ہیں، اربوں روپے کا فنڈز رکھنے والی سیڈا اور محکمہ آبپاشی کی کارکردگی پر ان پڑنے والے شگاف اور کناروں سے پانی پلٹنے کے واقعات نے بہت سے سوالات اٹھا دیئے ہیں۔    

ای پیپر دی نیشن