ایم ڈی اے کا گورننگ باڈی اجلاس‘ ایجنڈا آئٹمز منظوری کیلئے پیش

Jun 26, 2021

ملتان (سپیشل رپورٹر)چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبار کی صدارت میں ایم ڈی اے کی 87ویں گورننگ باڈی کا اجلاس ہوا۔ اجلا س میں ایم ڈی اے اور واسا کے ایجنڈا آئٹمز منظوری کیلئے پیش کئے گئے۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے ہاؤس کو ایجنڈا آئٹمز کی بریفنگ پیش کی۔ ہاؤس نے ایم ڈی اے میں سکیل 19 کے آفیسرز کو پنجاب سول سرونٹس رولز 2010ء کے مطابق سکیل 20میں بطور چیف انجینئر اور چیف ٹاؤن پلانر میں ترقی دینے کی منظوری دی۔سکیل 17کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس کی 02نئی سیٹوں کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری لی گئی۔ایم ڈی اے سے وابستہ عوام کی جائیداد کی وراثت کیلئے پنجاب گورنمنٹ کے طریقہ کار کے مطابق وراثت کی منتقلی کے طریقہ کار کو آسان کر دیا گیا۔

مزیدخبریں