اللہ کریم نے بندہ مومن کو دعا مانگنے کا سلیقہ سکھایا : عبدالقدیراعوان 

Jun 26, 2021

دینہ ( نامہ نگار) اللہ کریم نے بندہ مومن کو سورہ فاتحہ میں دعا مانگنے کا سلیقہ سکھایا ہے ،سورہ فاتحہ پورے قرآن کریم کا حاصل ہے اور یہ بھی اسی کی عظمت ہے کہ نماز کی ہر رکعت میں اس کی آیات پڑھنا لازم قرارفرما دیا ،قرآن کریم کا ایک ایک لفظ انسانیت کے لیے ہدایت ہے ، امیر عبدالقدیراعوان نے جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے کہا کہ اس سورہ مبارکہ کے آغاز میں اللہ کریم کی تعریف بیان فرمائی گئی ہے جس میں تمام طرح کے کمالات اور خوبیاں اور ہر ایک کی ہر ضرورت ہر جگہ ہر وقت پوری کرنے والی ذات اللہ کریم کی ذات ہے جو رب العالمین ہیںاور مہربان اتنے کے کافر بھی آپ کی دی ہوئی نعمتیں استعمال کر رہا ہے ،جو اللہ کریم کو مانتا ہی نہیں اس سے بھی کوئی نعمت نہیں واپس لی ،ایسی مہربان ذات جو حساب والے دن کی مالک ہے کہ ایک دن آئے گا جب ہر کوئی اس کے حضور اپنا اپنا حساب دے گا ،اس کے بعد بندہ اپنی عاجزی پیش کرتا ہے۔ 

مزیدخبریں