کلرسیداں(نامہ نگار )بلاول بھٹو زرداری کے براستہ کلرسیداں آزادکشمیر کے پہلے انتخابی دورے کا پروگرام ترتیب دیا گیا جس کے لیئے صوبائی ضلعی اور کلرسیداں کی تحصیل تنظیم کو اعتماد میں ہی نہیں لیا گیا ۔بلاول بھٹو دوپہر تین بجے کلرسیداں کے راستے دریائے جہلم کے دھانگلی (کلرسیداں)پل پہنچے جہاں دریا جہلم کے شرقی کنارے پر موجود افسر شاہد اور دیگر کی قیادت میں ایک ریلی نے ان کا استقبال کیا ۔انہیں ریلی کی شکل میں ڈڈیال لے جایا گیا جہاں انہوں نے مختصر خطاب کیا جس کے چند ہی منٹ بعد دریائے پونچھ کے کنارے سابق وزہراعظم آزادکشمیر عبدالمجید اور ان کے فرزند قاسم مجید نے ان کا پرتپاک استقبال کیااور ان پر گلپاشی کی۔قمر زمان قائرہ اور آزادکشمیر پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری محمد یاسین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ادھر پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں اور ضلعی تنظیم نے رابطہ کرنے پر بتایا انہیں پارٹی قیادت کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کے دورہ کلرسیداں کی کوئی اطلاع ہی نہیں دی گئی تھی ورنہ وہ انہیں ریلی کی شکل میں روات سے دھانگلی تک لے کر جاتے ۔