جہانیاں(نمائندہ نوائے وقت+نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے اسسٹنٹ کمشنر
جہانیاں محمد بابر سلیمان کے ہمراہ دیہی مرکز مال چک نمبر 106/10R کا ہنگامی دورہ کیا. حاضری چیک کی ،صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ،ریکارڈ کی چھان بین کی . انچارج دیہی مرکز مال ریونیو آفیسر منیر احمد نے بریفنگ دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ عوام کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے مرکز مال کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ سہولتیں عوام کی دہلیز پر مہیا کی جا سکیں اس کے لیے حکومت پنجاب عوامی خدمت میں مصروف عمل ہے۔