آئس لینڈ میں کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے عائد پابندیاں ختم کر دی گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آئس لینڈ کے وزیرِ صحت نے کہا کہ اب شہریوں کو ماسک پہننے یا سماجی فاصلہ رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔آئس لینڈکے وزیرِ صحت کا مزید کہنا ہے کہ آئس لینڈ کے 87 فیصد عوام کورونا وائرس کی ویکسین کی پہلی خوراک حاصل کر چکے ہیں۔