مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 3925342ہوگئیں ،کیسز18کروڑ11لاکھ سے تجاوز کرگئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبرپر جہاں ہلاکتیں619152ہوگئیں جبکہ کیسز3کروڑ44لاکھ82ہزار سے زائد ہو گئے ۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ ایک لاکھ 83 ہزار سے زائد اور 3 لاکھ 94 ہزار 524 افراد جان کی بازی ہار چکے ۔برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 83 لاکھ 22 ہزار سے زائد ہو گئی اور 5 لاکھ 11 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ۔فرانس میں 57 لاکھ 66 ہزار 315 افراد متاثر اور ایک لاکھ 10 ہزار 939 افراد جان کی بازی ہار چکے ۔ ترکی میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد49473ہو گئی اور کیسز53لاکھ98ہزار سے بڑھ گئے ۔روس میں 54 لاکھ 9 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 64 ہے۔ برطانیہ میں 46 لاکھ 99 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 28 ہزار 66 اموات ہوچکی ہیں۔دنیا بھرمیں کورونا سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 16 کروڑ 57 لاکھ اور 1 کروڑ 14 لاکھ 87 ہزار سے زائد فعال کیسزہیں۔
کورونا وائرس ، نیا بھر میں ہلاکتیں 3925342ہوگئیں
Jun 26, 2021 | 12:44