وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیار کردہ ایک اور وینٹیلیٹر معیار کے تمام مراحل مکمل کر کے رجسٹر کر لیا گیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پنے بیان میں کہا کہ دو سال میں میڈیکل انجئنرنگ کے شعبے میں پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز نے جو شاندار کارنامے انجام دئیے ہیں اور کرونا کا جو مقابلہ پاکستانیوں نے کیا ہے اس پر ہر پاکستانی کو فخر ہے ۔
پاکستان میں تیار کردہ ایک اور وینٹیلیٹر معیار کے تمام مراحل مکمل کر کے رجسٹر کر لیا گیا ، دو سال میں میڈیکل انجئنرنگ کے شعبے میں پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز نے جو شاندار کارنامے انجام دئیے ہیں اور کرونا کا جو مقابلہ پاکستانیوں نے کیا ہے اس پر ہر پاکستانی کو فخر ہے pic.twitter.com/oxbE8uHX4K
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 26, 2021