کورونا لاک ڈاﺅن، آسٹریلیا کا سب سے بڑا شہر سڈنی ویران

آسٹریلیا کے سب سے بڑے شہر سڈنی میں دو ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاﺅن پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے۔ شہر میں بھارت سے پھیلنے والی کووڈ انیس کی ڈیلٹا نامی قسم پھیل رہی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لاک ڈاﺅن سے قریب پانچ ملین شہری متاثر ہو رہے ہیں۔ قبل ازیں لاک ڈاﺅن کو صرف کاروباری ڈسٹرکٹ تک محدود رکھا گیا تھا مگر کیسز میں اضافے کے تناظر میں اسے پورے شہر کے لیے نافذ کر دیا گیا۔ آسٹریلیا کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا جاتا ہے، جنہوں نے وبا سے موثر انداز سے نمٹا۔ اس ملک میں اب تک متاثرین کی تعداد تیس ہزار جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 910 ہے۔

ای پیپر دی نیشن