کورنا کی نئی قسم ڈیلٹا ویرینیٹ پھیلنے لگی،ممبئی میں شاپنگ مالز، سنیما بند

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز کی تصد یق کے بعد ممبئی میں گزشتہ روز شاپنگ مالز،سنیما بند کردیئے گئے۔سائنسدانوں کو خدشہ ہے کہ ڈیلٹا پلس انفیکشن کورونا کی ایک اور لہر کو متحرک کرسکتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت میں ڈیلٹا پلس کے 48 کیسزکی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اب تک کم ازکم 11ممالک میں کوروناکی نئی قسم ڈیلٹاپلس کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔دوسری جانب آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کورونا کیسز بڑھنے پر 2ہفتے کا لاک ڈاﺅن عائد کردیاگیا ہے جبکہ جرمنی نے پرتگال، روس کو وائرس ویرینٹ زون قرار دیدیا اور سفری پابندیوں کے عائد کئے جانے کاامکان ہے۔ارجنٹائن کے قومی کوروناویکسی نیشن پروگرام کے جاری اعداوشمار کے مطابق اسپوٹنک فائیو، اسیٹرازینیکا ویکسین کی سنگل ڈوزسے60سال سے زائد افراد میں کوروناسے شرح اموات 70سے80 فیصد کم ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن