امریکا میں منزلہ عمارت گرنے سے اموات کی تعداد چارہوگئی،159افرادلاپتہ

Jun 26, 2021 | 15:27

ویب ڈیسک

امریکی شہر میامی میں جمعرات کو گرنے والی 12 منزلہ عمارت میں اموات کی تعداد چار ہوگئی ہے جبکہ 159 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے ممکنہ طور پر دبے افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ عمارت میں مختلف ملکوں کے شہری مقیم تھے۔چار ملکوں کی وزارت خارجہ اور قونصل خانوں نے کہا کہ اس حادثے کے بعد سے ان کے بائیس شہری لاپتہ ہیں، ان میں سے نو ارجنٹائن کے، چھ پیراگوئے کے، چار وینزویلا کے اور تین کا تعلق یوروگوئے سے ہے۔گرنے والی عمارت میں تقریبا ایک سو تیس اپارٹمنٹ تھے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حادثے کے وقت عمارت میں کتنے افراد موجود تھے۔

مزیدخبریں