انڈونیشیا کے میراپی آتش فشاں نے ایک بار پھر راکھ کے بادل اگل دیئے

Jun 26, 2021 | 15:45

ویب ڈیسک

انڈونیشیا کے سب سے فعال آتش فشاں میراپی نے جنوب مشرق کی جانب 3 کلومیٹر تک راکھ کے بادل خارج کیے ہیں، جس کی راکھ یوگیا کارتا کے مختلف علاقوں میں پھیل گئی۔جیولوجیکل ڈیزاسٹر ٹیکنالوجی کے مرکز برائے تحقیق و ترقی کے سربراہ ہانِک ہومائیدا نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بجکر 43 منٹ پر 75 ایم ایم طول و عرض کے ساتھ تین مرتبہ گرم بادلوں کا اخراج ہوا۔ پہلے بادل 61 سیکنڈ ، دوسرے 131 سیکنڈ اور تیسرے 245 سیکنڈ تک خارج ہوتے رہے۔

ہومائیدا نے کہا کہ چوٹی سے 1 ہزار میٹر کی بلندی تک دھویں کا اخراج دیکھا گیا ہے۔یوگیاکارتا خصوصی خطے اور وسطی جاوا صوبے کی سرحد پر واقع میراپی نے مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجکر 33 منٹ پر جنوب مشرق کی جانب تقریبا 1 کلومیٹر تک 104 سیکنڈ کیلئے مزید گرم بادل خارج کیے جس کے دوران چوٹی سے 600 میٹر کی بلندی تک دھویں کا اخراج دیکھا گیا ہے۔نصف شب سے صبح 6 بجے تک کیے جانیوالے مشاہدے کے مطابق خطرے کا تیسرا درجہ رکھنے والے 2 ہزار 968 میٹر بلند آتش فشاں نے جنوب مغرب میں 5 بار اور جنوب مشرق میں 6 مرتبہ لاوا اگلا ہے۔

مزیدخبریں