امریکا، گزشتہ 20 برسوں میں 30 ہزار 177 امریکی فوجیوں نے خودکشی کی، ماہرین براون یونیورسٹی

Jun 26, 2021 | 16:15

ویب ڈیسک

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کے گزشتہ 20 برسوں کے دوران امریکی فوجیوں میں خودکشی کرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 177 تک پہنچ چکی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست رہوڈ آئس لینڈ میں واقع براون یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ نائن الیون کے بعد 30 ہزار 177 امریکی فوجیوں نے خودکشی کی۔ ماہرین نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ 11 ستمبر 2001 کے بعد فوجی خدمات انجام دینے والے امریکی اہلکاروں میں خودکشیوں کے رجحان میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کے بعد سے ریٹائر فوجیوں میں خود کشی کی شرح عام شہریوں سے 1.5 گنا زیادہ رہی جبکہ 18 سے 35 سال کی عمر کے فوجیوں میں یہ شرح عام شہریوں سے 2.5 گنا زیادہ دیکھی گئی ہے۔ رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی کہ جن اہلکاروں نے خود کشیاں کیں وہ جنگی خدمات دینے کے حق میں نہیں تھے اور خوف کی وجہ سے ذہنی امراض کا شکار ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں