دنیا امن کے فروغ کے لیے پاکستانی کوششوں کو تسلیم کرے. جنرل ندیم رضا

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے پر عزم ہے،دنیا امن کے فروغ کے لیے پاکستانی کوششوں کو تسلیم کرے،دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان نیول اکیڈمی میں مڈ شپ میں کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی بھی موجود تھے۔سعودی اور بحرین کی نیول فورسز کے مڈ شپ میں پاس آؤٹ ہوئے، جنرل ندیم رضا نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے فروغ کے لیے پر عزم ہے۔پوری قوم دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف متحد ہے۔دنیا امن کے فروغ کے لیے پاکستانی کوششوں کو تسلیم کرے۔دنیا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔

ای پیپر دی نیشن