قومی سلیکٹرز و ریجنل کوچز باسط علی  فیصل اقبال کو سائیڈ لائن کردیا گیا

Jun 26, 2022

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی سلیکٹرز و ریجنل کوچز باسط علی اور فیصل اقبال کو خاموشی سے سائیڈ لائن کردیا گیا۔قومی قومی انڈر 19 کپ میں فیصل اقبال اور باسط علی کو منتخب نہیں کیا گیا جبکہ تمام ریجنز کی فرسٹ و سیکنڈ الیون کی ٹیموں کے ہیڈ کوچز کو اسلام آباد ایونٹ میں لگادیا گیا ہے۔گزشتہ سیزن میں باسط علی اور فیصل اقبال نے پہلی بار فرسٹ الیون ٹیموں کی کوچنگ کی تھی اور انہیں سندھ اور بلوچستان کیساتھ ایک اور سیزن میں مقرر کیا گیا تھا۔ تاکہ وہ اپنی ٹیموں کو مزید مضبوط بنا سکیں۔

مزیدخبریں