ایل سی سی اے گرائونڈ پرقبضہ کی اجازت نہیں دینگے : خواجہ ندیم احمد

Jun 26, 2022

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ گورننگ بورڈ کے سابق رکن اور لاہور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق صدر خواجہ ندیم احمد کا کہنا ہے کہ ایل سی سی اے گراؤنڈ کی تاریخی حیثیت قائم رہنی چاہیے۔ یہ گراؤنڈ شہر کی ایسوسی ایشن کے نام سے جانی جاتی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اس گراؤنڈ کو لیز پر لینے کی منصوبہ بندی کے بجائے سٹی اور صوبائی ایسوسی ایشنز کے انتخابات کروا کر آئینی ذمہ داری پوری کرے اور گراؤنڈ کرکٹ منتظمین کے حوالے کرے۔ ہم کسی صورت کسی کو اس گراؤنڈ پر قبضے کی اجازت نہیں دیں گے۔ یہاں سینکڑوں بچے کرکٹ کھیلتے ہیں، جب سے بورڈ نے ایل سی سی اے گراؤنڈ کا کنٹرول سنبھالنا ہے اس وقت سے کھیل کی سرگرمیاں محدود ہوئی ہیں۔ کرکٹ بورڈ نوجوان کرکٹرز سے پریکٹس کی جگہ چھیننے کے ںجائے اپنے وسائل پیدا کرے۔ ایل سی سی اے گراؤنڈ کی حیثیت برقرار رکھنے کیلئے ہر راستہ اختیار کریں گے۔ جس مقصد کیلئے یہاں فلڈ لائٹس لگوائی تھیں اس پر بھی کام نہیں ہواز وسائل ضائع کرنے کے بجائے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اس گراؤنڈ کی لیز کے بجائے یہاں کھیلنے والوں کو آزادی دیں ان پر عائد پابندیاں ختم کریں۔

مزیدخبریں