ڈچ ہاکی کوچ رولنٹ آلٹمینز پنجابی رنگ میں رنگ گئے

 لاہور (سپورٹس رپورٹر)ڈچ ہاکی کوچ رولنٹآلٹمینز  پنجابی رنگ میں رنگ گئے، ہاکی ٹریننگ سے قبل ان کو پگ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔لاہور کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ایف آئی ایچ سرٹیفائیڈ امپائر بینش حیات نے رولنٹآلٹمینز  کو پگ دی۔تقریب میں کوچ رانا ظہیر اور اکیڈمی کے کھلاڑی بھی شریک ہوئے۔رولنٹآلٹمینز  پگ پہن کر خوب محظوظ ہوئے اور پگ کیساتھ مختلف ایکشن میں تصاویر بنوائیں۔خیال رہے کہ رولنٹ آلٹمینز سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے رانا ظہیر اکیڈمی میں ٹریننگ دے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...