فلوریڈا کے ساحل سے 1930  میں نصب’’لینڈ مائن‘‘ برآمد

  واشنگٹن(آئی این پی) امریکی ملٹری حکام نے فلوریڈا کے ساحل سے ملنے والا ’لینڈ مائن‘ محفوظ طریقے سے ساحل سے منتقل کردیا جو ممکنہ طور پر 1930 سے ساحل پر موجود تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل پر سیر کرنے والے سیاح کو عجیب و غریب شے ملی جو ممکنہ طور پر لینڈ مائن لگ رہی تھی، سیاح نے لینڈ مائن لگنے والی مشکوک شے سے متعلق فوری طور پر پیٹرک ایئر فورس بیس پر اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی امریکی فضائیہ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچا اور لینڈ مائن کو محفوظ انداز میں ساحل سے منتقل کردیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...