برلن(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے جرمنی پر زور دیا ہے کہ وہ ترقی یافتہ ممالک کے گروپ جی سیون کے دیگر رکن ممالک پر کرونا سے نمٹنے میں اضافی تعاون کے لیے اخلاقی دبائو ڈالے۔ اگر کرونا کی مزید لہریں آتی ہیں، تو اس کے نتیجے میں بد امنی پھیلنے کا خطرہ ہے، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے ایک سینئر عہدیدار بروس ایلوارڈ نے کہا کہ جرمنی کو دیگر ملکوں پر زور دینا چاہیے کہ وہ بھی عطیات اور ویکسین فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس عالمی ادارے کو وبا سے نمٹنے کے لیے رواں سال ستمبر تک سترہ بلین یورو درکار ہیں، جن میں سے اب بھی بارہ بلین یورو کم ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جرمنی اپنے حصے سے 1.3 بلین یورو زائد ادا کر چکا ہے۔