جرائم پیشہ عناصر کو عدالتوں سے سزا دلوانا ضرورری ہے : سی سی پی او

لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ معاشرے میں دائمی امن کے قیام اور مظلوم کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کو عدالتوں سے ان کے جرم کی قرار واقعی سزا بروقت دلوانا از حد ضروری ہے۔پولیس افسران زیر تفتیش مقدمات میں چالاننگ کی شرح بہتر بنانے اور عدالتوں میں کیس یکسو کرنے کیلئے فوری اقدامات عمل میں لائیں۔انہوں نے یہ بات گزشتہ روزکیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقد اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔سربراہ لاہور پولیس نے زیر تفتیش مقدمات اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں پیش رفت کا جائزہ کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ سابقہ ریکارڈ یافتہ اشتہاری مجرمان اور سنگین جرائم کے شامل فہرست ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ پولیس افسران محکمہ پراسیکیویشن کے تعاون سے قتل،اقدام قتل،ڈکیتی،اغوا اور زیادتی سمیت سنگین مقدمات کو جلد از جلد یکسو کریں تاکہ مظلوم افراد کی دادرسی اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ چالان شدہ مقدمات کو پولکام کے ذریعے کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں لا کر باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کریں۔ موٹر سائیکلز اور وہیکلز چوری  کے تدارک کیلئے کاروائیاں مزید تیز کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...