کراچی+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج اضلاع میں ووٹ ڈالے جائیں گے انتخابی مہم کا وقت جمعے کی رات 12 بجے ختم ہو گیا تھا 14 اضلاع میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 14 لاکھ 74 ہزار 88 ہے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کے سامان کی ترسیل آج شروع ہو گی سکھر ڈویژن کے تینوں اضلاع خیر پور سکھر، گھوٹکی میں پولنگ ہو گی خیر پور، سکھر، گھوٹکی کی 1631 نشستوں پر 149 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے جن میں سے بیشتر کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے جبکہ جی ڈی اے جمعیت علمائے اسلام ف، آزاد امیدوار بھی بلامقابلہ کامیاب ہوئے سکھر ڈویژن میں 1482 نشستوں پر 6 ہزار سے زائد امیدوار مدمقابل ہوں گے شہید بے نظیرآباد ڈویژن، سانگھڑ نوشہرو فیروز میں بھی پولنگ ہو گی شہید بے نظیر آباد ڈویژن کی 1465 نشستوں پر 255 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہی جن میں سے اکثریت کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے، لاڑکانہ ڈویژن کے 5 اضلاع میں بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔ لاڑکانہ قصور شہداد کوٹ جیکب آباد شکاریوں، کشمور، کندھ کوٹ میں بھی پولنگ ہوگی مجموعی طور پر 1383 نشستوں پر 4 ہزار 847 امیدوار مدمقابل ہوں گے لاڑکانہ ڈویژن سے پیپلز پارٹی کے 437 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جبکہ میر پور خاص ڈویژن کے 3 اضلاع میر پور خاص، عمر کوٹ، تھرپارکر میں بھی پولنگ ہوگی۔ میرپور خاص ڈویژن میں مجموعی طور پر 160 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں بلامقابلہ کامیاب بیشتر امیدوار پیپلز پارٹی کے ہیں میر پور خاص ڈویژن سے بعض آزاد امیدوار بھی بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔ دریں اثناء پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں سندھ کی باشعور عوام صوبے میں جاری بینظیر ترقی کے تسلسل کو ووٹ دیں گے۔ بیان کے مطابق، سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل اور پائیدار ترقی کے لیے اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرنا پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میرے امیدوار وہی ہیں، جن کا نشان تیر ہے۔ سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، شکارپور، جیکب آباد، گھوٹکی، قمبر شہداد کوٹ، کشمور- کندھ کوٹ، شہید بینظیر آباد، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور تھرپارکر کے عوام والے بلدیاتی انتخابات میں تیر پر مہر لگا کر میرے ہاتھ مضبوط کریں اور سازشی و شیطانی ٹولوں کی ضمانتیں ضبط کرادیں۔