لاہور( نیوز رپورٹر )تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد نے پی پی 168 کے الیکشن آفس کا دودہ کیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملک نواز اعوان کو حلقے میں ڈور ٹو ڈور کمپین کرنے کی ہدایت کی۔ پی پی 168 میں جاری الیکشن کمپین کا جائزہ اور چیئرمین عمران خان کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ17 جولائی کو پی پی 168 سے جیت پی ٹی آئی کی ہو گی۔ عوام لوٹوں کو اپنے ووٹ کی طاقت سے عبرت کا نشان بنائیں گے۔ امپورٹڈ حکومت نے عوام پر مہنگائی کے بم گرانے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ عندلیب عباس کا کہنا تھا کہ ملک پر مسلط جعلی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔