ڈیم بناکر ملک کو بنجر ہونے سے  بچایا جا سکتا ہے: قمر الزماں  بابر 

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان پیس گروپ کے چیئرمین قمر الزماں  بابر نے کہا ہے کہ ڈیم بناکر ملک کو آبی بحران اور بنجر ہونے سے بچایا جا سکتا ہے ۔ پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے اس وجہ سے پانی کی اہمیت کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے ۔2035 تک کم از کم 25 ڈیم تعمیر  نہ کئے گئے تو ملک کو شدید آبی قلت کا سامنا ہوگا ۔ملک و قوم کے عظیم تر مفاد کیلئے کالا باغ ڈیم جیسے منصوبوں پر سیاست ترک کر دی جائے ہمارا دشمن بھارت آبی جارحیت کے ذریعے پاکستان کو بنجر کرنے کی سازش کر رہا ہے ۔اس کا مقابلہ صرف آبی ذخائر کی تعمیر سے ہی ممکن ہے ۔ہرسال اربوں ڈالر کاپانی سمندر برد ہو جاتا ہے ۔توانائی بحران کا حل بھی صرف ڈیموں کی تعمیر سے ہی ممکن ہے ۔لاکھوں ایکڑ بنجر زمین کو آباد کرنے کیلئے بھی آبی ذخائر کی تعمیر ناگزیر ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...