توڑپھوڑ کیس،مقامی عدالت نے محمود خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی 


اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف مارچ کے دوران توڑپھوڑ کیس میں وزیر اعلی خیبرپی کے محمود خان کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس سے ریکارڈ طلب کرلیا۔سماعت کے دوران وزیر اعلی محمود خان اپنے وکیل انتظار پنجوتھہ کے ہمراہ عدالت پیش ہوئے،وزیر اعلی محمود خان کے وکیل نے مقدمہ سیاسی طور پر بنایاگیاہے، وکلا کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے پانچ پانچ ہزار روپے مچلکوں کے عوض تین مقدمات میں محمودخان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت 7جولائی تک کیلئے ملتوی کردی ۔
عبوری ضمانت 

ای پیپر دی نیشن