پی ٹی آئی حکومت میں معیشت مضبوط‘ پی پی ‘ ن لیگ‘ فوجی ادوار میں زوال پذیر‘ شاہ محمود

Jun 26, 2022

ملتان (نمائندہ نوائے وقت)  پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امور مملکت چلانا امپورٹڈ حکمرانوں کے بس میں نہیں۔ملک میں  سیاسی عدم توازن کی وجہ سے معیشت بتدریج زوال پذیر ہے۔ پاکستان کو جو اکنامک چینلجز درپیش ہیں وہ پچھلے ساڑھے تین سال کے نہیں بلکہ کئی دہائیوں کے ہیں۔ ان دہائیوں میں ن لیگ‘ پی پی اور فوجی ادوار رہے۔ یہ تاثر دینا غلط ہے کہ معیشت کا زوال تحریک انصاف کے ساڑھے تین سالہ دور حکومت کی پالیسیوں و اقدامات کا نتیجہ ہے۔ حکومت حقائق سے توجہ ہٹا رہی ہے۔ ٹیکس ریکوری کا پیسہ ذاتی اکاؤنٹس میں اور منی لانڈرنگ کے ذریعے سوئس اکاؤنٹس میں چلا جائے گا تو قومی خزانہ خالی ہونا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونین کونسل 45 میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت پی پی217 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے کوارڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس
 اجلاس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے 14 جولائی دورہ ملتان سمیت پی پی 217 کے ضمنی انتخاب کی کامیابی کیلئے حکمت عملی تشکیل دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضمنی انتخاب کیلئے پی ٹی آئی کا ہر ونگ الگ الگ مختلف یونین کونسلوں میں گھر گھر جائے گا اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا پیغام اور بیانیہ پہنچایا جائے گا۔
شاہ محمود

مزیدخبریں