لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پرلاہور‘ لودھراں اورخوشاب میں الیکشن کمشن نے کارروائی کی ہے۔ لاہور کے حلقہ167 میں فائرنگ اور تشدد کے واقع پر بھی ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے کارروائی کی۔امیدوار نذیر چوہان اور شبیر گجر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے سامنے پیش ہوئے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے دونوں امیدواروں کے بیان ریکارڈ کئے اور رپورٹ الیکشن کمیشن کو ارسال کر دی.ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرلودھراں کی طرف سے وزیر مملکت عبدالرحمن کو نوٹس جاری کئے گئے وزیر مملکت عبدالرحمٰن نے انتجابی مہم میں شریک ہو کر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی. ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے انہیں 27جون کو وضاحت کیلئے طلب کر لیا. ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر خوشاب نے تقرری وتبادلے روک دیئے۔اسسٹنٹ کمشنر قائد آباد نے تقرری و تبادلے کا اعلامیہ منسوخ کر دیا۔ڈسٹرکٹ مانیٹر آفیسر خوشاب کی طرف سے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو مراسلہ جاری کیا گیا۔ صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ PP-167 لاہورمیں فائرنگ اور تشدد کے واقع پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے کارروائی کی۔ امیدوار نذیر چوہان اور شبیر گجر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عدنان اقبال کے سامنے پیش ہوئے۔ دونوں امیدواروں کے بیان ریکارڈ کئے گئے۔
ضابطہ اخلاق/ نوٹس