اسلام آباد(رپورٹ:رانا فرحان اسلم)ٹیکسز میں اضافہ دیگر صنعتوں کی طرح ادویات کی صنعت بھی بڑی طرح متاثر چالیس سے زائد ادویات کی مارکیٹ میں قلت کا انکشاف،مریضوں کو ادویات کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا ڈریپ سمیت تمام متعلقہ اداروں سے اصلاح احوال کا مطالبہ،فارما سوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کا احتجاج اور مطالبات منظور نہ ہونا بھی ادویات کی قلت کی ایک وجہ ہے تفصیلات کے مطابق مہنگائی اور بڑھتے ہوئے ٹیکسز کے باعث دیگر صنعتوں کی طرح ملک میں ادویات کی صنعت بھی بڑی طرح متاثر ہوئی ہے مارکیٹ میں عام بیماریوں سمیتجان بچانے والی چالیس سے زائد ادویات کی قلت ہو گئی یے ڈسٹری بیوٹرز کیجانب سے جاری کی گئی ایک فہرست کے مطابق چالیس سے زائد ادویات جن میں پیناڈال،ٹرائی ٹریس،لوپرین،بروفن،گلوکوبے سمیت یگر گولیاں اور سیرپ کی مارکیٹ میں قلت ہوچکی ہے جسکی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنہ ہے اس ضمن میں ڈریپ حکام کو بھی آگاہ کیا گیا ہے تاکہ مارکیٹ میں ادویات لی قلت کا معاملہ فوری حل ہو سکے دوسری جانب ڈسٹری بیوٹرز میڈیکل اسٹورز مالکان اور مریضوں نے متعلقہ اداروں سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
ادویات کی قلت