پنجگور (نامہ نگار ) بی این پی مینگل کے ضلعی ترجمان نے کہا کہ بی این پی کے کچھ سابق ضلعی عہدیداروں نے اپنے استعفیٰ کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے کئی سالوں پر محیط سیاسی سفر کے ساتھیوں کی علیحدگی پر افسوس ہے اور دکھ کی بات ہے۔ترجمان نے کہاکہ بی این پی بلوچستان کی قومی جماعت ہے اور بی این پی نے اپنے ورکرز کا خیال بطور خاندان کے فرد رکھا ہے۔سابق ضلعی عہدہداروں کی طرف سے بی این بی پر جو الزامات لگاہے ہیں ان میں صداقت نہیں ۔چالیس یونٹس کے استعفیٰ کی بات من گھڑت اور مبالغہ آمیز ہے۔