منڈی مویشیاں ڈیرہ مراد جمالی کا ٹھیکہ 2کروڑ15لاکھ میں نیلام

نصیر آباد (نامہ نگار)میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے چیف آفیسر حاجی خان جونیجو نے کہا  کہ میونسپل کمیٹی کی  مویشی منڈی ڈیرہ مراد جمالی کی نیلامی میں تمام قواعدو ضوابط پورے کیے گئے۔ سب سے زیادہ بولی دین محمد لہڑی نے دو کروڑ پندرہ لاکھ ستائیس ہزار چار سو روپے دیکر ایک سال کے لیے ٹھیکہ حاصل کر لیا ۔ گذشتہ دنوں مختلف اخبارات میں مال پڑی نیلامی کے حوالے سے ایک کروڑ 38لاکھ کی خبر شائع ہوئی تھی جس ک اعداد درست نہیں تھے دین محمد لہڑی نے دو کروڑ پندرہ لاکھ ستائیس ہزار چا سو روپے دیکر ایک سال کے لیئے ٹھیکہ حاصل کر لیاتھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...