اوستہ محمد(نامہ نگار ) عوامی اتحاد باغ ٹیل تحریک کے صدر علی مراد خان نیچاری کی موٹر سائیکل چوری ہونے کے خلاف ریلی نکالی گئی تھی اور گنداخہ تھانہ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا گیا تھا جس پر پولیس نے سات دن کی مہلت مانگی تھی ۔ اب سات کی بجائے دس دن ہوگئے ہیں اس حوالے سے عوامی اتحاد باغٹیل کے صدر علی مراد نیچاری غلام مرتضیٰ مگسی محمد امین جمالی عبدالعزیز جتک سخی محمد پندرانی نے ایس ایچ او گنداخہ سے ملاقات کی ایس ایچ او گنداخہ نے کلیئر بتایا کہ نہ مجھے موٹر سائیکل مل رہی ہے نہ چور، میں کوشش کر رہا ہوں عوامی اتحاد باغٹیل کے صدر نے کہا کہ احتجاجی کیمپ گنداخہ تھانے کے سامنے لگا لیا جائے گا جب تک موٹرسائیکل نہیں ملیگی کیمپ جاری رہے گا۔