اسلام آباد؍ کراچی (خبر نگار+ نیوز رپورٹر) ملک بھرمیں کرونا پھر پھیلنے لگا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوا ادھر کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 19.6 فیصد تک پہنچ گئی ۔ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھرمیں13ہزار 644کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 435افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیااس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح3.19فیصد رہی اور وائرس سے متاثرہ ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق 85مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں ایک ہزار 252 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 19.6 فیصد کیسز مثبت آئے دوسری جانب حیدر آباد میں کرونا ٹیسٹ کیسز کی شرح 11فیصد اور اسلام آباد میں 4 فیصد رہی لاہور میں کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.1 راولپنڈی میں 1.2 اور پنجاب بھر میں شرح 0.9 فیصد ریکارڈ کی گئی ملک بھر میں کرونا مثبت کیسز کی شرح 3.1 فیصد رہی جبکہ ایک شخص کرونا سے انتقال کر گیا گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا کے 13 ہزار 644 ٹیسٹ کیلئے گئے جن میں 435 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
کرونا