ڈیرہ مرادجمالی میں پینے کے پانی قلت ،جے یوآئی کی تشویش

نصیر آباد (نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام تحصیل ڈیرہ مراد جمالی کی مجلس عاملہ کا ایک اجلاس زیر صدارت  امیر حاجی رحمت اللہ بنگلزئی ہوا۔ جنرل سیکرٹری مولانا عبدالخالق منصور،مفتی خلیل احمد سمیت دیگر نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں تنظیمی امور علاقائی سیاسی صورتحال و مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔حاجی رحمت اللہ بنگلزئی نے کہا کہ ڈیرہ مراد جمالی شہر میں پینے کے صاف پانی کی قلت محکمہ پی ایچ ای کی لا پرواہی اور غفلت کا نتیجہ ہے ۔ اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا

ای پیپر دی نیشن