ڈاکوئوں نے میڈیکل سٹور سے56ہزار روپے لوٹ لئے، برتنوں سے لوڈ رچوری

گکھڑمنڈی(نامہ نگار)گزشتہ شب نو بجے   ڈاکوئوں نے جی ٹی روڈ پر نجی میڈیکل سٹور  میں گھس کر مینجر سے پچاس ہزار روپے جبکہ ایک گاہک سے 6 ہزار روپے نقدی چھین لئے اور ہو گئے ۔دریںا ثناء چور جی ٹی روڈ گکھڑ نزد نادرا آفس برتنوں سے لوڈ رکشہ لے اڑے برتنوں کی مالیت 1 لاکھ 25 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے۔ادھر  فاروق عرف کالو سکنہ محلہ پیر عبداللہ شاہ گڈز جی ٹی روڈ گکھڑ نزد(نادرا آفس) کے باہر سے برتنوں سے لوڈ رکشہ پارک کر کے گیا جسے چورلے گئے برتنوں کی مالیت 1 لاکھ 25 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے لوڈر رکشہ مالک ارشد محمودنے تھانہ گکھڑ میں رپورٹ درج کروا دی جبکہ چور تھانہ گکھڑ کی حدود میں واقع محلہ مغربی چیمیاں والا کے رہائشی صام ولد اکرم قوم چیمہ کی موٹرسائیکل نمبری GAM827 ماڈل 18 گیراج سے لاک توڑ کر لے گئے واردات سے متعلق پولیس تھانہ گکھڑ کو آگاہ کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...