اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت سے جاری دو صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ میں عدالت نے وزرات خارجہ کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی فیملی کو امریکی ویزہ دلانے میں سہولت فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ دفتر خارجہ یقینی بنائے امریکہ جاتے عافیہ صدیقی کی فیملی ہونے کی وجہ سے ان کو مکمل تحفظ حاصل ہو۔
وزرات خارجہ کی رپورٹ کے مطابق کونسل جنرل نے ڈاکٹر عافیہ کی قید کی جگہ فیڈرل میڈیکل سنٹر وزٹ کیا،رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عافیہ سمجھتی ہے کہ اس کی فیملی زندہ نہیں، رپورٹ مطابق فیڈرل میڈیکل سنٹر کے وارڈن کا کہنا ہے عافیہ صدیقی کال نا کرنا چاہے تو زبردستی نہیں کرسکتے ، عدالت کایہ بھی کہنا ہے کہ ان حالات میں درخواست گزار وکیل نے کہا وزرات خارجہ کو ہدایت کریں عافیہ صدیقی فیملی کو امریکی ویزہ دلانے میں سہولت دیں،وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر نے کہا ہم عافیہ صدیقی فیملی کو امریکی ویزہ دلانے میں پوری کوشش کریں گے،وزارت خارجہ ڈائریکٹر کے مطابق پھر بھی گارنٹی نہیں کیونکہ حتمی فیصلہ امریکی حکومت کا ہی ہو گا، عدالت میں موجود دفتر خارجہ کا افسر عافیہ صدیقی کی فیملی کو اپنا رابطہ نمبر فراہم کرے گا، دفتر خارجہ عافیہ صدیقی کی فیملی کو امریکی ویزہ کے حصول میں مکمل معاونت فراہم کرے گا۔
تحریری حکم نامہ