حافظ آباد: کیمیکلزسے بنائے جانیوالے دودھ کے بڑے پلانٹ پرچھاپہ

Jun 26, 2022

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)حافظ آباد کے علاقہ پنڈی بھٹیاں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے  کیمیکلز اور پاوڈر سے تیار کئے جانے والے دودھ کے بہت بڑے پلانٹ پر چھاپہ مار کرایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سیفٹی ٹیم کو اطلاع ملی کہ پنڈی بھٹیاں میں ایک پلانٹ پر کیمیکل اور پاوڈر سے بہت بڑی مقدار میں جعلی اور مضر صحت دودھ تیا کرکے مختلف ڈیری شاپس پر فروخت کیا جارہا ہے جس پر سیفٹی ٹیم نے وہاں پر چھاپہ مار کر منوں کی تعداد میں مضر صحت  دودھ کیمیکلز اور پاوڈر کو قبضہ میں لے لیا جبکہ دودہ کو تلف کردیا گیا۔دوسری جانب جعلی  دودھ تیا کرنے کے الزام میں پلانٹ سے ایک شخص کو گرفتار کرکے اسکے خلاف تھانہ سکھیکی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزیدخبریں