قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار)اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 31 سوروپے من تک پہنچ گئی، چھوٹی آ ٹا چکیوں پر آٹا 90 روپے کلو تک فروخت ہونے لگا۔حکومت ہمیں بھی سرکاری گندم کا کوٹہ دے تو قیمت مستحکم ہو سکتی ہے،مالکان۔تفصیلات کے مطابق غلہ منڈیوں میں گندم کی قیمت31 سو روپے چالیس کلو گرام تک پہنچ جانے سے نجی آٹا چکیوں میں آٹے کی فی کلو قیمت90 روپے تک پہنچ گئی ہے جس سے چکیوں کا آٹا استعمال کرنے والے خریداروں کی قوت خرید ختم ہوتی جا رہی ہے۔ دوسری جانب چکی مالکان کا کہنا ہے کہ گندم کی قیمت بڑھنے سے ہمارا کاروبار بھی متاثر ہو رہا ہے۔