حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) جماعت اہلسنت کے ضلعی ناظم اعلی علامہ رانا محمد اصغر چشتی ؒ کا پہلا عرس 30جون بروز جمعرات کو بعدنماز عشاء جامع مسجد رحمن محلہ خانپورہ حافظ آباد میں مولانا رانا محمد عثمان اصغر چشتی کی زیر نگرانی منعقد ہوگاجس سے علامہ سید فداحسین شاہ، بیرسٹر سید وسیم الحسن نقوی، صاحبزادہ سید عطاء الحسنین ،علامہ فیصل ندیم کیلانی، علامہ حبیب اﷲجلالی ودیگر علماء ومشائخ خطاب کریں گے۔