اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) یوٹیلیٹی سٹورز کی جانب سے سبسڈائز اشیاء کی خریداری کے لیے متعارف کرایا جانے والا موبائل او ٹی پی کوڈ سسٹم کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر کے اسٹورز پر حکومتی سبسڈی کے تحت آٹا ، گھی ، چینی اور دالیں فراہم کی جا رہی ہیں تاہم ان اشیائکی خریداری کے لیے یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے ایک حد مقرر کر دی گئی تھی۔سٹورز انتظامیہ کی جانب سے یہ سسٹم نافذ کیا گیا جو بندہ بھی سبسڈائز اشیاء کی خریداری یوٹیلیٹی سٹورز سے کریگا وہ پہلے اپنا آئی ڈی کارڈ رجسٹر کرائے گا جس کی تصدیق کے بعد ہی اسے سبسڈائز اشیاء فراہم کی جائیں گی تاہم اس سسٹم کے باعث یوٹیلیٹی سٹورز پر بہت سے بزرگ اور چند ایسے لوگ جن کے پا س موبائل نہیں تھا ان کو مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا۔
یوٹیلٹی سٹورز
iیوٹیلٹی سٹورز پر اشیاء کی خریداری کیلئے لازمی موبائل کوڈ سسٹم ختم
Jun 26, 2022