شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے رہنما وسابق ممبرمیونسپل کمیٹی چودھری معظم علی بھٹی اور چودھری بلال اعجاز چنبل نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت ہر روز منی بجٹ دیکر عوام کی کمر پر ہر روز نیا بوجھ ڈال دیتی ہے عوام کو ریلیف دینے کے دعویداروں نے قوم کو اس قدر تکلیف میںمبتلا کر دیا ہے کہ اب سانس لینا بھی مشکل ہوگیا ہے مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آکر قوم کو نگل رہا ہے اور حکمران اخباری اشتہاری مہم چلاکر طفل تسلیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں کررہے وزیراعظم شہبا ز شریف نے حلف اٹھانے کے بعد سے اب تک آئی ایم ایف کے آگے لیٹے ہوئے ہیںاس کے باوجود بھی انہیں کہیں سے کچھ نہیں مل رہا 17 جولائی کو تحریک انصاف کے امیدوار خرم شہزاد ورک بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چنبل ہائو س میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔