ساہوکا(نامہ نگار)پاک و ہند کے معروف صوفی بزرگ حضرت دیوان چاولی مشائخ کے مزار پر آنے والے زائرین دھوپ اور تپتے فرش پر جمعہ کی نماز ادائیگی کر نے پر مجبور کڑک گر می میں پنکھے بھی نہیں چلائے گرم فرش پر نمازیوں کے جسم جل گئے ملک بھر سے آنے والے زائرین محمد عثمان ،عبدالمجید،اقبال،ارشاد احمد،منور حسین و دیگر نے بتا یا کہ جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے دوران ہمارے جسم جل گئے محکمہ اوقاف کی دریاں ،شامیانے موجود ہو نے کے باوجود مارکیٹ میں کرایہ پر دے کر زائرین کو تکلیف دی جا تی ہے حبس و گرمی کے دوران بجلی بند ہو نے پر پنکھے بھی بند کر دیئے جا تے ہیں صحن میں سایہ نہ کر نے سے تپتے فرش پر زائرین کے پاوں جل جا تے ہیں زائرین نے وزیراعلی پنجاب،سیکرٹری اوقاف پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
دیوان چاولی مشائخ کے مزار پرزائرین دھوپ میں نماز ادا کرنے پر مجبور
Jun 26, 2022