کرم پور(نامہ نگار)کرم پور اور گردونواع میں مہنگائی کاجن بے قابو ہوگیا،ناجائز منافع خوروں نے عوام کی کھال اتارنا شروع کردی،انتظامی پرائس کنٹرول کمیٹیاں کاغذوں اور میٹنگز تک محدود،مہنگائی کی وجہ سے حکومت کے خلاف عوامی رد عمل میں اضافہ،ریٹ لسٹیں ردی بن کر رہ گئیں، کرم پور سمیت ضلع وہاڑی میں انتظامیہ اپنے ہی جاری کردہ اشیاء ضروریہ کے نرخ ناموں پر عمل کروانے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کو کھلی چھٹی ملنے سے شہری انکے ہاتھوں لٹنے پر۔مجبور ہوچکے ہیں انجمن شہریاں رائے خالد خان کھرل، سرفراز سیاگ، محمد اقبال، محمد اشرف، غلام حسین، اور دیگر نے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔