پٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے کاشتکاروں کو شدید پریشانی کا سامنا

Jun 26, 2022

احسان پور(نمائندہ نوائے وقت) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونیوالے ہوشرباء اضافے کے جہاں صنعتوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں،بالخصوص ڈیزل کی قیمتیں ایک ماہ کے دوران تقریبا ایک سو روپے فی لٹر کے اضافہ سے زمینداروں کے اخراجات بڑھ گئے ہیں ۔وہاں نقصان کے خوف سے کاشتکاروں کی ایک بری تعداد نئی فصلیں ،چاول و دیگر اجناس اور جانوروں کا چارا تک کاشت نہیں کر رہی ، کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ اخراجات ڈبل ہو چکے ہیں جو کہ پورا کرنے سے قاصر ہیں۔

مزیدخبریں